ناشر کا خطشمارہ: افکار ملی، فروری 2026

ناشر کا خط

قارئین کرام

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

فروری کا شمارہ حاضر ہے۔

اترپردیش آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے۔ مسلمانوں کی آبادی بھی یہاں سب سے زیادہ ہے۔ مسلمانوں کی دینی، علمی، تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی سب سے زیادہ یہیں پر ہوتی ہیں۔ عصری علوم کی سب سے بڑی درس گاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی اسی صوبے میں موجود ہے۔ ملک کے سب سے ممتاز دینی مدارس  (دارالعلوم دیوبند، مظاہر العلوم، سہارن پور، ندوۃ العلماء لکھنؤ، جامعہ سلفیہ بنارس، جامعہ اشرفیہ مبارک پور، مدرستہ الاصلاح، سرائے میر اور جامعہ الفلاح، بلریا گنج، اعظم گڑھ) بھی یہیں موجود ہیں۔ مسلمانوں کے تمام مسالک، مکاتب فکر اور دینی و ملی جماعتوں کا بھی یہ مرکز ہے۔ آزادی کی لڑائی میں سب سے زیادہ حصہ لینے اور قربانیاں پیش کرنے کا اعزاز بھی اسی صوبہ کو حاصل ہے۔ ان سب خوبیوں اور اعزازات کے باوجود اس وقت سب سے زیادہ ستم ظریفی اور مسائل کا شکار بھی اسی صوبہ کے مسلمان ہورہے ہیں۔ ان کے حقوق پامال ہورہے ہیں، ان کی آزادیاں سلب ہورہی ہیں، ان کی مساجد پر آئے دن حملے ہورہے ہیں، ان کے مدارس غیر قانونی طریقوں سے بند کئے جارہے ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ کو عملا یرغمال بنالیا گیا ہے۔ ان کی آبادیوں کو جگہ جگہ بلڈوز کیا جارہا ہے۔ شر پسند عناصر کی زہریلی اور نفرتی تقاریر کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ لنچنگ کے واقعات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ گھر میں نماز پڑھنا بھی اب جرم قرار دیا جارہا ہے۔اس بار کی سرورق کی کہانی ” اترپردیش میں قانون کی حکمرانی یا جنگل راج؟” میں سینئر صحافی عبدالباری مسعود ان تمام امور کا تجزیہ کیا ہے۔

مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات قریب ہیں لیکن ریاست میں ایس آئی آر  کے نام پر آتنک مچا ہوا ہے اور شہریوں کے لئے اپنی شناخت ثابت کرنا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، ایسے میں انتخابات کے محور سے ترقیاتی ایجنڈا پس پشت جا پڑا ہے، ان سب امور پر سیر حاصل بحث کی ہے صحافی نوراللہ جاوید اپنے مضمون” بنگال کی سیاست۔ ایس آئی آر اور شناخت کا خوف”میں۔

نفرتی سیاست میں اس وقت سرفہرست اترا کھنڈ ہے۔ جہان ایک طرف نفرتی اور زہریلی تقاریر کا بازار گرم ہے وہیں دوسری طرف حکومتی سطح سے مسلمانوں کے خلاف مسلسل اقدامات ہورہے ہیں۔ پہلے یونیفارم سول کوڈ نافذ کیا گیا، اب مسلمانوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ یو سی سی قانون کے تحت اپنی شادیان رجسٹرڈ کروائیں۔ مسلمانوں کی کئی بستیان بلڈوزر کی زد میں آچکی ہیں وہیں پر جگہ جگہ حملے ان پر  بھی ہورہے ہیں۔ دھانی حکومت نے ایک قانون لا کر نہ صرف مدرسہ بورڈ کو ختم کیا بلکہ نئے اقلیتی قانون کے ذریعہ انُ کے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم پر تیشہ چلایا جارہا ہے۔ گزشتہ  دنوں اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کی ایک ٹیم نے ریاست کا دورہ کیا اور ایک مشاہداتی رپورٹ ریلیز کی۔ ادارہ کی جانب سے اس رپورٹ پر مبنی ایک خصوصی مضمون ملاحظہ فرمائیں” اتراکھنڈ۔ تشدد کی سیاست اور ریاستی ادارے”۔

ان کے علاوہ کئی اہم موضات پر متعدد خصوصی مضامین آپ کے ذوق مطالعہ کو تسکین پہنچائیں گے۔

جہان مسلم کے تحت  نامور صحافی سید خالد حسین نے “بنگلہ دیش کے عام انتخابات”، افتخار گیلانی نے “ایران میں عوامی احتجاج اور امریکہ و اسرائیل کا گھنانا کردار”اور ڈاکٹر محمد غطریف شہباز ندوی نے “ٹرمپ کا امن بورڈ۔ ایک استعماری ایجنڈا” پر بصیرت افروز معلومات فراہم کی ہیں۔

رمضان المبارک کا موسم بہار ہم پر سایہ فگن ہے۔ مسعود محبوب خان ہمیں بتارہے ہیں کہ کیسے اس موسم بہار سے خوب خوب استفادہ کریں اپنے مضمون ” رمضان رسم سے روح تک”میں۔

آپ کے تاثرات اور مشوروں کا انتظار رہے گا۔

والسلام

ناشر

مدیر

ماہنامہ افکار ملی نئی دہلی کے مستقل اور معروف قلم کار۔ آپ کی تحریریں ملکی و ملی مسائل پر بصیرت اور حقیقت پسندی کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔

ماہنامہ افکارِ ملی نئی دہلی

علمی، فکری، ادبی و صحافتی مجلہ — اشاعت ۱۹۸۶ء سے تاحال

MAHNAMAH AFKAR-E-MILLI NEW DELHI

E-89, 4th Floor, Hari Kunj, Jamia Nagar, New Delhi - 110025 | Phone: +91 98118 28444 | Email: afkaremilli@gmail.com

رسید برائے اشاعتی و فکری مالی تعاونOFFICIAL PATRONAGE & DONATION RECEIPT
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
جزاكم الله خيراً و أحسن الجزاء
محترم عطیہ دہندہ صاحب / صاحبہ، السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

ادارہ ماہنامہ افکارِ ملی نئی دہلی آپ کے مخلصانہ مالی تعاون برائے مبلغ ₹100 کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ اللہ رب العزت آپ کے اس تعاون کو شرفِ قبولیت بخشے، آپ کے جان، مال اور روزگار میں فراخ برکتیں عطا فرمائے، اور حق و صداقت پر مبنی اردو صحافت کے تحفظ و فروغ میں آپ کے اس کردار کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

تفصیلاتِ مالی تعاون (Transaction Details)
رسید کوڈ (Receipt No / ID):AFKAR-0001001
تاریخ و وقت (Date & Timestamp):23/11/2026, 7:45 pm
عطیہ دہندہ کا نام (Contributor / Donor):محترم عطیہ دہندہ
موبائل نمبر (Mobile Number):N/A
ای میل ایڈریس (Email Address):N/A
تعاون کی نوعیت (Purpose / Category):اشاعتی و فکری سرپرستی (Journal Patronage & Publication Support)
طریقۂ ادائیگی (Payment Mode):UPI / ڈیجیٹل ٹرانسفر (Digital Online Transfer)
موصول کنندہ VPA (Beneficiary UPI ID):sqrilyas-1@oksbi (Dr. S Q R ILYAS)
تصدیقی کیفیت (Verification Status):✓ تصدیق شدہ بذریعہ عطیہ دہندہ (Confirmed via Digital Transfer)
کل رقم (Total Amount Donated):Rs. 100 INR
مَّثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ
”جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں...“ (البقرۃ: ۲۶۱)
★
AFKAR-E-MILLI
✓
VERIFIED
OFFICIAL RECEIPT
★