شعر و نغمہشمارہ: افکار ملی، دسمبر 2024

غزل

قانون کی حرمت کی شہادت دیکھی

انصاف کی قتّال عدالت دیکھی

معصوم کو چڑھتے ہوئے دیکھا سردار

قاتل کو رہا کرتے عدالت دیکھی

لٹتی ہوئی دکان محبت دیکھی

چلتی ہوئی نفرت کی تجارت دیکھی

جودھرم ہےاس سے نہیں کوئی مطلب

مندر نہیں مندر کی سیاست دیکھی

کہتے ہیں چمن کا جو محافظ، ان کو

کرتے ہوئے گلشن سے عداوت دیکھی

انسان کو انسان کا دشمن دیکھا

چہرے پہ ہر اک شخص کے وحشت دیکھی

پھٹنے ہی کو ہے جوالامکھی اب کوثر

سرپر کھڑی دنیا کے قیامت دیکھی

کوثر صدیقی، بھوپال

ماہنامہ افکار ملی نئی دہلی کے مستقل اور معروف قلم کار۔ آپ کی تحریریں ملکی و ملی مسائل پر بصیرت اور حقیقت پسندی کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔